Wednesday, May 3, 2023

Divorce

 


حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میرے شوہر ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ نے میری طرف عیاش بن ابی ربیعہ کو طلاق دے کر بھیجا جبکہ اس کے ساتھ پانچ صاع کھجور اور پانچ صاع جو بھی بھیجے ہیں ،میں نے کہا: کیا میرے لئے صرف یہی نفقہ ہے اور کیا میں عدت بھی تمہارے گھر نہ گزاروں گی؟ اس نے کہا: نہیں ۔وہ کہتی ہیں میں نے اپنے کپڑے پہنے اور رسول اللہ ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئی آپ ﷺنے فرمایا: اس نے تجھے کتنی طلاقیں دی ہیں میں نے کہا تین آپ ﷺنے فرمایا اس نے سچ کہا تیرا نفقہ نہیں ہے اور تو اپنی عدت اپنے چچا کے بیٹے ابن ام مکتوم کے گھر پوری کرنا وہ نابینا ہیں تم اپنے کپڑے اس کے ہاں اتار سکتی ہے پھر جب تمہاری عدت پوری ہو جائے تو مجھے اطلاع کرنا، فاطمہ کہتی ہیں کہ مجھے کئی لوگوں نے نکاح کا پیغام بھیجا ،ان میں معاویہ اور ابوجہم بھی تھے نبیﷺنے فرمایا کہ معاویہ غریب آدمی ہیں اور ابوجہم عورتوں پر سختی کرتا ہے یا عورتوں کو مارتا ہے یا اسی طرح فرمایا ، لیکن تم اسامہ بن زید کو اختیارکرلو ۔

0 Comments:

Post a Comment

Subscribe to Post Comments [Atom]

<< Home